وانا آپریشن دنیا کی ملٹری اکیڈمیوں میں پڑھایا جائیگا،عطا تارڑ

وانا آپریشن دنیا کی ملٹری اکیڈمیوں میں پڑھایا جائیگا،عطا تارڑ

اے پی ایس سے 10 گنا بڑا واقعہ ہوسکتا تھا، مہارت سے طلبا کی جانیں بچائی گئیں اسلام آباد ، وانا واقعے کی تحقیقات ہوگی،ٹھوس شواہد دوست ممالک سے شیئر کرینگے

اسلام آباد (اے پی پی،آئی این پی )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اﷲتارڑ نے کہا ہے پاک فوج نے وانا میں 500 سے زائد طلبہ کو ریسکیو کیا، یہ تاریخی آپریشن دنیا یاد رکھے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا پاک فوج کے اس تاریخی آپریشن کو دنیا یاد رکھے گی۔ وانا آپریشن دنیا کی ملٹری اکیڈمیوں میں پڑھایا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا دشمن کو پیغام ہے پاکستان نے اپنے سے چار گنا بڑے دشمن کو شکست دی ، یہ پراکسی وار تو ہمارے لئے کوئی مسئلہ ہی نہیں ، دشمن کو ہر محاذ پر شکست دیں گے ۔ اپنے بیان میں عطا تارڑ نے کہا یہ مشکل اور حساس آپریشن تھا، اے پی ایس سے بھی دس گنا بڑا واقعہ ہوسکتا تھا، بڑی مہارت سے طلبا کی جانیں بچائی گئی ہیں ۔وزیراطلاعات نے کہااسلام آباد اور وانا واقعے کی تحقیقات ہوگی،ٹھوس شواہد دوست ممالک اوربین الاقوامی فورمز کے ساتھ شیئرکیے جائیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں