کم عمری کی شادی،بلوچستان میں پاس بل غیر شرعی :حافظ حمد اللہ
کوئٹہ (آئی این پی ) جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما اور سینئر سیاستدان مولانا حافظ حمد اللہ نے بلوچستان اسمبلی سے پاس کیے گئے۔
کم عمری کی شادی سے متعلق بل کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے سراسر غیر شرعی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 18سال کی عمر کی شرط شریعت، فقہ اور اسلامی رہنمائی کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے ، یہ بل این جی اوز کے فنڈز اور بیرونی دبائو کے تحت عجلت میں منظور کیا گیا جو عوامی اعتماد اور قبائلی روایات دونوں کے منافی ہے ۔ ایسے حساس مذہبی اور سماجی معاملات میں اسلامی نظریاتی کونسل سمیت معتبر دینی اداروں کی رائے کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا، جو افسوس ناک امر ہے ۔