آئینی ترمیم کی وجہ سے عوام کو جلد انصاف ملے گا :یوسف گیلانی

 آئینی ترمیم کی وجہ سے عوام کو جلد  انصاف ملے گا :یوسف گیلانی

بوریوالا(آن لائن)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیوجہ سے عوام کو عدالتی معاملات میں جلد انصاف ملے گا ۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ملاقات کرنیوالے پیپلز پارٹی بورے والا کے تحصیل صدر کامران یوسف گھمن سے اسلام آباد منسٹر انکلیو میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ یوسف رضا گیلانی نے مزید کہاکہ پاکستان میں انٹر نیشنل سپیکر کانفرنس کا کامیاب انعقاد بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی اہمیت کا حامل تھا جس سے پاکستان کا عالمی سطح پر امیج بلند ہوا ۔ کامران یوسف گھمن نے یوسف گیلانی کو سپیکر کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں