خاندان میں کوئی جادو کا سوچ بھی نہیں سکتا:ہمشیرہ بشریٰ بی بی
اسلام آباد (این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ہمشیرہ مریم ریاض وٹو نے حالیہ الزامات اور دی اکانومسٹ کی رپورٹ پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دی اکانومسٹ کے آرٹیکل میں حقائق کی درستگی کیلئے پیغام بھیجاہے۔
ہمارے خاندان میں کوئی جادو کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ایک انٹرویومیں مریم ریاض وٹو نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے حوالے سے دوپٹہ نہ لینے کی بات درست نہیں، جو جادو کے الزامات لگا رہا ہے وہ ثبوت دے ، بشریٰ کی شادی 18 سال کی عمر سے بھی پہلے ہوئی تھی، بانی پی ٹی آئی اپنے فیصلے خود کرتے ہیں، جھوٹے الزامات پی ٹی آئی کے اندر سے پھیلائے گئے ، بانی نے بڑے بڑے فیصلے کیے ،ان کے پیچھے بشریٰ نہیں تھیں، شوہر اور بیوی ایک دوسرے سے مشورے کرتے ہیں۔