آئی ایم ایف کا آخری سال ،پھر قیمتوں میں کمی آجائیگی :راناثنا اللہ

 آئی ایم ایف کا آخری سال ،پھر قیمتوں میں کمی آجائیگی :راناثنا اللہ

فیصل آباد(آئی این پی )وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور راناثنا اللہ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا آخری سال ہے اس کے بعد قیمتوں میں کمی آجائے گی ، یہ مہنگائی ہماری لائی ہوئی نہیں ہے۔

 ملک میں تیل وگیس کے وسیع ذخائر موجود ہیں، نفرت اور انتشار کی سیاست نے ملک کو نقصان پہنچایا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز نئے گیس منصوبے کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔راناثنا اللہ نے کہا کہ حلقے کے مسائل کا حل ترجیح ہے ، خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں، حلقے کے تمام دیہات میں جلد گیس کی فراہمی شرو ع ہو جائے گی ،انہوں نے کہا کہ آپ کے علاقے میں گیس کی لائنیں بچھا دی گئیں ماں بہنوں کو فائدہ ہو گا، گیس ایل پی جی گیس سے 30 فیصد سستی اور سلنڈر پھٹنے کا خطرہ بھی نہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں