وزیر داخلہ، چینی سفیر ملاقات، سکیورٹی تعاون مزید مستحکم بنانے پر اتفاق
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چین کے سفیر جیان زیڈونگ نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چین کے سفیر نے اسلام آباد کچہری کے قریب ہونے والے خودکش حملے کی مذمت کی اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا۔ ملاقات میں انسدادِ دہشت گردی اورسکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔وزیر داخلہ نے کہا پاکستان دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ہ ملک ہے ،چین کے تعاون کا بے حداحترام کرتے ہیں۔