آزاد کشمیر کی کیا سیاست ہے اقتدار کی میوزیکل چیئر نے ضمیر مردہ کردئیے :خواجہ آصف
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی کیا سیاست ہے، کل تک جو وزیر اعظم کی کابینہ میں رکن تھا وہ اسکے خلاف تحریک عدم اعتماد میں ووٹ دیتا ہے اور خود وزیر اعظم بن جاتا ہے۔
اپنے ٹویٹ میں انہوں نے مزید کہا عدم اعتماد ایک شخص کے خلاف نہیں حکومت/ کابینہ کے خلاف بنتا ہے ۔ اقتدار کی میوزیکل چیئرز نے سیاستدانوں کے ضمیر مردہ کر دئیے ہیں۔