گندم کی آزاد نقل و حرکت یقینی بنائی جائے :فیصل کریم کنڈی

 گندم کی آزاد نقل و حرکت یقینی بنائی جائے :فیصل کریم کنڈی

وزیراعظم سے اپیل ہے کہ اس حوالے سے خیبرپختونخوا کو ریلیف فراہم کیا جائے بین الصوبائی پابندیاں مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کو بڑھا رہیں:گورنر خیبرپختونخوا

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)گورنر خیبرپختونخو ا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ گندم کی آزادانہ بین الصوبائی نقل و حرکت کو فوری یقینی بنایا جائے اور پختونخوا کو ریلیف فراہم کیا جائے ۔اپنے بیان میں گورنر نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 151(1) کے تحت ملک بھر میں آزاد اور منصفانہ تجارت کی ضمانت دی گئی ہے ، جس پر مکمل عملدرآمد ضروری ہے ۔ پنجاب اور پختونخوا کے درمیان گندم کی آزاد ترسیل آئینی اور معاشی ضرورت ہے ۔ گندم کی بین الصوبائی نقل و حرکت پر مصنوعی پابندیاں شدید تشویش کا باعث ہیں۔ ایسی رکاوٹیں نا صرف آئینی تقاضوں کو متاثر کرتی ہیں بلکہ ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کو بھی فروغ دیتی ہیں، جس سے مہنگائی اور عوامی مشکلات میں اضافہ ہوتا ہے ۔انہوں نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ گندم کی ترسیل میں حائل رکاوٹیں فوری ختم کی جائیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے اور منڈی میں استحکام پیدا ہو۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں