پاک فوج کی نیشنل سکیورٹی اینڈ سٹریٹجک لیڈرشپ ورکشاپ

پاک فوج کی نیشنل سکیورٹی اینڈ سٹریٹجک لیڈرشپ ورکشاپ

200 سے زائد جامعات کے وائس چانسلرز، رجسٹرارز، ڈین ، پروفیسرز شریک بھارت میں اقلیتوں کیخلاف زیادتیوں کو حکومتی سرپرستی حاصل:عامر ریاض

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے زیراہتمام خصوصی نیشنل سکیورٹی اینڈ سٹریٹجک لیڈرشپ 2026 ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔ملک بھرکی 200 سے زائد جامعات کے وائس چانسلرز، رجسٹرارز، ڈین اور سینئر پروفیسرز نے شرکت کی۔لیفٹیننٹ جنرل (ر)عامر ریاض نے شرکا کے ساتھ خصوصی نشست کی ،ہندوتوا سے متاثرہ بھارتی سیاست، اس کے تذویراتی رجحانات کا فکری اور نظریاتی تجزیہ کیا گیا۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر)عامر ریاض نے خطاب میں کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کیساتھ مظالم اورانکا استحصال معمول بنتا جارہا ہے ، آر ایس ایس اور بی جے پی کیلئے بیانیہ بنانے کیلئے عام عوام کا قتل وغارت کوئی بڑی بات نہیں۔ بھارت دنیا کو سیکولر چہرہ دکھاتا ہے جبکہ اندرونِ خانہ اقلیتوں خصوصا ًمسلم کیساتھ ظلم و بربریت کا سلوک روا رکھا جاتا ہے ، بھارت میں اقلیتوں کیخلاف زیادتیوں کو حکومت اورعدلیہ کی مکمل سرپرستی حاصل ہوتی ہے ۔ ورکشاپ کے شرکا نے مسلمانوں کیخلاف بھارتی حکومت کے ناپاک عزائم کو عالمی برادری کیلئے ناقابل قبول قرار دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں