دنیا کو بحران سے بچار ہے کامیاب ہونگے :خواجہ آصف
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی کا ایران کا دورہ بذات خود ایک اشارہ ہے کہ معاملہ کسی حل کے قریب پہنچا ہے۔
سیالکوٹ میں گفتگو کرتے وزیر دفاع نے کہا امریکا ایران ثالثی میں ہم آہستہ آہستہ مثبت نتیجے کے قریب پہنچے ہیں، ہم دنیا کو بہت بڑے بحران سے بچا رہے ہیں، پاکستان کی کوششیں کامیاب ہوں گی۔خواجہ آصف نے کہا اللہ کرے ہمارے خطے بشمول پاکستان اور دنیا میں جلد امن قائم ہو۔انہوں نے کہا مہنگائی سے انکار نہیں، جس طبقے کے وسائل محدود ہیں وہ زیادہ متاثر ہو رہے ہیں، جنگ سے معیشت پر برے اثرات پڑے ہیں، ریکوری کا عمل نا صرف رکا ہے بلکہ ریورس ہوا ہے ۔ اگر امن قائم ہوتا ہے تو ہمیں بڑی آسانی ہوگی، ہمیں اس بات کااحساس ہے کہ عام آدمی کو دو وقت کی روٹی بڑی مشکل سے میسر ہے ۔