مری:نوازشریف کامال روڈ منصوبے پرپیش رفت کاجائزہ

 مری:نوازشریف کامال روڈ منصوبے پرپیش رفت کاجائزہ

سابق وزیراعظم کے ہمراہ قطری وفد بھی تھا،پنجاب ہاؤس میں ترقیاتی امورپربریفنگ جھیکا گلی میں کثیر المنزلہ ہوٹلوں کی عمارتوں پراظہار برہمی ،سیاحتی انفراسٹرکچر پرغور

مری(نمائندہ دنیا)مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نے مری مال روڈ کا دورہ کیا اور اس دوران مال روڈ سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں اور اہم مقامات کا معائنہ کیا، میاں نواز شریف اپنے دورۂ مری کے دوران مال روڈ پہنچے جہاں انہوں نے جاری مال روڈ ایکوزیشن منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ ایک قطری وفد بھی موجود تھا ،دورے کے دوران پنجاب ہاؤس کا بھی معائنہ کیا گیا اور جاری انتظامی و ترقیاتی امور پر بریفنگ دی گئی، بعد ازاں میاں نواز شریف لارنس کالج روڈ سے ہوتے ہوئے جھیکا گلی پہنچے جہاں انہوں نے جھیکا گلی ری ماڈلنگ منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا، جھیکا گلی میں قائم کثیر المنزلہ ہوٹلوں کی عمارتوں پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور متعلقہ امور پر توجہ دینے کی ہدایت کی، دورے کے اختتام پر میاں نواز شریف چھانگلہ گلی میں واقع اپنی رہائش گاہ پہنچے جہاں کچھ وقت قیام کے بعد واپس اسلام آباد روانہ ہو گئے ، ذرائع کے مطابق دورے کے دوران مری میں جاری ترقیاتی منصوبوں، سیاحتی انفراسٹرکچر اور شہری سہولیات سے متعلق مختلف امور بھی زیر غور آئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں