یوجینی بوکارڈ نے مردوں کے ساتھ باسکٹ بال کھیلنا شروع کردی

 یوجینی بوکارڈ نے مردوں کے ساتھ باسکٹ بال کھیلنا شروع کردی

ہموطن کھلاڑی مائیلوس رونیک کے ہمراہ این بی اے سیلیبریٹی آل اسٹار میچ میں فتح دلادی

ٹورنٹو(اسپورٹس ڈیسک) کینیڈین کھلاڑی یوجینی بوکارڈ نے ٹینس کورٹ سے ملنے والے فارغ وقت کو کارآمد بناتے ہوئے مرد کھلاڑیوں کے ساتھ باسکٹ بال کھیلنا شروع کردی ہے ۔ وہ ہم وطن پلیئر مائیلوس رونیک کے ساتھ این بی اے سیلیبریٹی آل اسٹار میچ میں شریک ہوئیں۔ اس مقابلے میں کینیڈا نے امریکا کو 74-64 پوائنٹس سے شکست سے دوچار کیا جس میں دونوں اسٹارز کی کاوشیں بھی شامل تھیں جبکہ ان کے کھیل سے شائقین بھی خوب لطف اندوز ہوئے ۔ اس موقع پر یوجینی بوکارڈ نے ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں جنہیں مداحوں کی دلچسپی کے پیش نظر سوشل میڈیا پر جاری کیا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں