انجری میں مبتلا اینجلیک کیربر دبئی اوپن ٹینس سے باہر ہو گئیں

انجری میں مبتلا اینجلیک کیربر دبئی اوپن ٹینس سے باہر ہو گئیں

ٹاپ سیڈ امریکی پلیئر سرینا ولیمز بھی زکام کے سبب ایونٹ سے دستبرداری پر مجبور

دبئی (اسپورٹس ڈیسک) جرمن ٹینس اسٹار اینجلیک کیربر دبئی اوپن ڈیوٹی فری چیمپئن شپ میں حصہ نہیں لیں گی۔ منتظمین نے تصدیق کی ہے کہ امریکا کی ٹاپ سیڈ پلیئر سرینا ولیمز بھی ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوگئی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ دونوں ٹاپ پلیئرز کے مختلف مسائل کے باعث ایونٹ میں حصہ نہ لینے پر افسردہ ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ سرینا ولیمز زکام میں مبتلا ہیں جس کے باعث ان کی مسابقتی مقابلوں میں شرکت ممکن نہیں جبکہ اینجلیک کیربر کے دائیں پاؤں میں انجری ہے ۔ کل سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ میں رومانیہ کی سیمونا ہالیپ اپنے اعزاز کا دفاع کریں گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں