پاک آرمی پولو چیمپئن شپ راولپنڈی زون نے جیت لی

پاک آرمی پولو چیمپئن شپ راولپنڈی زون نے جیت لی

منگلازون کی ٹیم دوسرے نمبر پر ،پا کستا ن ر ینجر ز پنجا ب نے تیسر ی پوزیشن حاصل کی, آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ونر ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے

لاہور(اپنے نامہ نگار سے )پاک آرمی پولو چیمپئن شپ راولپنڈی زون نے جیت لی جبکہ منگلازون کی ٹیم دوسرے نمبر پر رہی۔ایونٹ میں پا کستا ن ر ینجر ز پنجا ب نے تیسر ی پوزیشن حاصل کی۔نیز ہ بازی کی ٹرافی گوجرانوالہ زون کی ٹیم نے وصول کی۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف اس موقع پر مہمان ِخصوصی تھے ۔ انہوں نے فاتح ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔ کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی بھی اس مو قع پر مو جو د تھے ۔لاہور گیریژن کے پولو گراؤنڈ میں پاک آرمی پو لو چیمپئن شپ کے فائنل میچ میں راولپنڈی زون کی ٹیم نے منگلا زون کو5کے مقابلے میں9 گول سے شکست دی۔ دونوں ٹیموں کے مابین شاندار مقابلے میں ایک دوسرے پر برتری کے لئے بھر پور کشمکش نظر آئی۔ میچ کے آخری چکر میں میجر جنر ل اسفند یا ر پٹود ی نے یکے بعد د یگر ے 5شاندار گول کرتے ہوئے را ولپنڈ ی زون کو فیصلہ کن برتری دلوا دی۔ پاک آرمی پولو چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے موقع پرایکو یسٹرین گیمز اور آرمی بینڈ نے گراؤنڈ میں موجود شائقین کی کثیر تعدا د کو اپنی دھنوں سے محظوظ کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں