ریڈیو ہنگامی حالات میں کمیونیکیشن کا موثر ترین ذریعہ

ریڈیو ہنگامی حالات میں  کمیونیکیشن کا موثر ترین ذریعہ

ابلاغ کے ذرائع جس قدر بھی ترقی کر جائیں لیکن ریڈیو کی اہمیت اور مقبولیت آج بھی برقرار ہے

لاہور (دنیانیوز)ابلاغ کے ذرائع جس قدر بھی ترقی کر جائیں لیکن ریڈیو کی اہمیت اور مقبولیت آج بھی برقرار ہے ۔ دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی ریڈیو معلومات اور تفریح کا ایک بڑا ذریعہ ہے ، گزشتہ روز دنیا بھر میں ریڈیو کا دن منایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ریڈیو ایجاد ہوئے ایک صدی سے زائد عرصہ گزرگیا تاہم سماعت کا یہ موثر ذریعہ آج بھی عوامی مقبولیت میں دیگر ذرائع ابلاغ کا ہم پلہ دکھائی دیتا ہے ۔ابلاغ کے اس تیزترین دورمیں ریڈیو کی اہمیت کوئی اور ذریعہ کم نہیں کرسکا۔ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو نے پہلی بار ریڈیو کا عالمی دن 2012 میں منایاتھا۔ رواں برس یہ عالمی دن ہنگامی اورآفت زدہ وقت میں ریڈیو کے عنوان سے منایا گیا،یہ دن منانے کا مقصد کسی بھی ہنگامی حالت میں لوگوں میں ریڈیو کے ذریعے معلومات کے حصول کو فروغ دینا ہے ۔ ریڈیو ٹی وی کی نسبت زیادہ سستا ذریعہ ہے ، ایف ایم ویوز پر زیادہ سٹیشنز آنے سے ریڈیو کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں