یکم جنوری 1970آپ کے آئی فون کیلئے بہت بڑا خطرہ!

یکم جنوری 1970آپ کے  آئی فون کیلئے بہت بڑا خطرہ!

اگر تو آپ ایپل کا آئی فون استعمال کرتے ہیں تو ایک نئے انتباہ کے بارے میں جان لیں جو آپ کی ڈیوائس کو خراب کرسکتا ہے

لندن(دنیانیوز)اگر تو آپ ایپل کا آئی فون استعمال کرتے ہیں تو ایک نئے انتباہ کے بارے میں جان لیں جو آپ کی ڈیوائس کو خراب کرسکتا ہے ، آئی فون، آئی پیڈ اور آئی پوڈ ایک خاص تاریخ سیٹ کرنے پر ناکارہ ہوکر رہ جاتے ہیں۔یکم جنوری 1970 کی تاریخ آئی فون کو ناکارہ کرسکتی ہے اور ایپل کا یہ مقبول ترین سمارٹ فون کسی کام کا نہیں رہتا۔اساا حوالے سے یوٹیوب پر ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی گئی ہے جس میں ایک آئی فون پر اس تاریخ کا تجربہ کرکے بھی دیکھا گیا اور وہ ڈیوائس جام ہوکر رہ گئی۔یہ واضح نہیں کہ آخر تاریخ تبدیل کرنے سے ایپل کا آپریٹنگ سسٹم کریش کیوں ہوجاتا ہے مگر ایک ممکنہ وضاحت یہ ہوسکتی ہے کہ ایسا ٹائم زونز میں تبدیلی کی وجہ سے ہوتا ہے اور اگر کوئی صارف اس بگ کا شکار ہوجائے تو اسے ٹھیک کرنے کیلئے ایپل سٹور کا ہی رخ کرنا پڑتا ہے ،یہ پہلا بگ نہیں جس کا آئی فون صارفین کو سامنا کرنا پڑا ہو،گزشتہ سال عربی زبان کے ایک کوڈ پر مبنی ٹیکسٹ میسج سے بھی فون کا سسٹم کریش ہونے لگا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں