خوشگوار شادی شد ہ زندگی آپ کو موٹا کرسکتی ہے !

خوشگوار شادی شد ہ زندگی آپ کو موٹا کرسکتی ہے !

شادی تو وہ رشتہ ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ وہ لڈو ہے جو کھائے وہ پچھتائے اور جو نہ کھائے وہ بھی پچھتائے

واشنگٹن (دنیانیوز)شادی تو وہ رشتہ ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ وہ لڈو ہے جو کھائے وہ پچھتائے اور جو نہ کھائے وہ بھی پچھتائے مگر ایک پرمسرت تعلق آپ کو موٹاپے کا شکار بھی بنا سکتا ہے ،یہ بات طبی تحقیق میں سامنے آئی۔امریکہ کی فلوریڈا سٹیٹ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق اپنی شادی سے خوش جوڑوں میں جسمانی وزن بڑھنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے ۔ماہرین کے مطابق اس کی وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ لوگوں کے اندر اپنی شخصیت یا جسمانی وزن کے حوالے سے تشویش کم ہوجاتی ہے یا ان کی نظر میں اس کی زیادہ اہمیت نہیں رہتی۔محققین کا کہنا ہے کہ جسمانی وزن کو معمول پر رکھنے کے طبی فوائد کو پیش نظر رکھ کر لوگ شادی کے بعد بھی موٹاپے کی روک تھام کرسکتے ہیں۔ایک دوسری تحقیق کے مطابق اپنے شریک حیات کیساتھ ورزش کرنا موٹاپے کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے ،اسی طرح قدم سے قدم ملا کر چلنا بھی فائدہ مند سرگرمی ہے ۔اس سے پہلے امریکہ میں ہی ہونے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ میاں بیوی کے درمیان جتنا پیار بڑھتا ہے جسمانی وزن بھی اسی طرح تیزی سے بڑھتا ہے ۔اس کے مقابلے جو جوڑے ایک دوسرے سے زیادہ مطمئن نہیں ہوتے ان کا وزن بھی زیادہ نہیں بڑھتا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں