1374ڈرونز کا ایک ساتھ پرواز کا عالمی ریکارڈ

  1374ڈرونز کا ایک ساتھ پرواز کا عالمی ریکارڈ

چین کی کمپنی نے مختلف رنگوں والے 1374 ڈرونز سے فضا میں خوبصورت مناظر بکھیر کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا،

بیجنگ(نیٹ نیوز) رپورٹ کے مطابق چین کے سیاحتی علاقے ژیان میں چینی کمپنی EHANG نے لائٹوں سے مزین 1374 ڈرونز کی مدد سے فضا کو اس طرح سجادیا جیسے جا بجا برقی قمقمے بکھرے ہوں۔ ان ڈرونز نے 13 منٹ تک ایک کلومیٹر پرواز کی جسکے دوران فضا میں تھری ڈی فارمیشنز کی مدد سے بدھا کا مجسمہ، ون روڈ اور ون بیلٹ منصوبے کی اشکال بنائی گئیں۔ تمام ڈرونز کو ایک ہی آپریٹر کے ذریعے چلایا گیا۔ واضح رہے EHANG نامی چینی کمپنی اس سے قبل 500 اور پھر ایک ہزار روشنیوں والے ڈرونز کو ایک ساتھ اُڑانے کا مظاہرہ کرچکی ہے تاہم ایک ساتھ سب سے زیادہ ڈرونز اُڑانے کا اعزاز ایک امریکی کمپنی Intel کے پاس تھا جس نے اولمپکس 2018 کی افتتاحی تقریب میں 1200 ڈرونز ایک ساتھ اُڑا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں