کیا آپ ڈائنوسار کا سر کھانا چاہیں گے ؟
کیا آپ زمین سے معدوم ہوجانیوالی نسل ڈائنو سار کا سر کھانا چاہتے ہیں؟سننے میں تو یہ بہت عجیب سا لگتا ہے تاہم یہ بہت آسان ہے
لاہور(نیٹ نیوز)کیا آپ زمین سے معدوم ہوجانیوالی نسل ڈائنو سار کا سر کھانا چاہتے ہیں؟سننے میں تو یہ بہت عجیب سا لگتا ہے تاہم یہ بہت آسان ہے ۔ڈائنو سار کے سر جنہیں لوگ بہت شوق سے کھا رہے ہیں دراصل کیک ہیں جنہیں ایک چینی نژاد امریکی شیف نے تیار کیا ہے ۔ملن میجا نامی یہ شیف نہ صرف ڈائنو سار بلکہ دیگر جانوروں کی شکل کے کیکس بھی بناتی ہیں جو ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوجاتے ہیں ان کیکس کو بغیر کسی سانچے کے ہاتھ سے بنایا جاتا ہے ۔سب سے بڑا کیک ڈائنو سار کے سر جیسا ہے جسکی تیاری میں 60 گھنٹے لگتے ہیں۔