شملہ مرچ کی فصل کیلئے پینری کی کاشت رواںماہ مکمل کی جائے
کھیت میں ا یک با ر مٹی پلٹنے و ا لا ہل چلا کر زمین اچھی طرح ہموار کر یں اور 15سے 20ٹن گو بر کی گلی سڑ ی کھاد فی ایکڑ ڈا لیں شملہ مر چ کوسرخ مرچ کی نسبت آبپا شی کی ز یا د ہ ضرور ت ہو تی ہے ،ہر پا نچ سے 6روز کے وقفہ سے آبپاشی کریں
سرگودھا (اے پی پی)ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ شملہ مر چ کے کا شت کا رو ں کو پنیر ی کی کا شت رواں ما ہ مکمل کر لینی چاہیے ،ز مین کی تیاری کیلئے کھیت میں ا یک با ر مٹی پلٹنے و ا لا ہل چلا کر اسے اچھی طرح ہموار کر لیں اور 15سے 20ٹن گو بر کی گلی سڑ ی کھاد فی ایکڑ ڈا لیں اور ہل چلا کر ز مین میں ملا د یں ،کھیتوں میں جڑ ی بو ٹیوں کے اگنے پر دو با ر ہ ہل چلا ئیں اور فی ایکڑتین بو ر ی سپر فا سفیٹ اورایک بو ر ی امو نیم نا ئٹریٹ ڈا ل کر کھیت میں سہا گا چلا د یں ،بیج کو 8سینٹی میٹر کے فا صلہ پر قطاروں میں بو ئیں۔ شملہ مر چ کوسرخ مرچ کی نسبت آبپا شی کی ز یا د ہ ضرور ت ہو تی ہے اس لیے ہر پا نچ سے 6روز کے وقفہ سے آبپا شی کریں، اس کے بعد کھیت میں زیادہ د یر تک پا نی کھڑا نہ رکھیں، جڑ ی بو ٹیوں کی تلفی کیلئے کھیت میں تین سے چا ر با رگو ڈ ی کریں۔