حب میں پاکستان کی سب سے بڑی آئل ریفائنری قائم کرنے کا اعلان
پاکستان اورمتحدہ عرب امارات کے اشتراک سے حب(بلوچستان) میں پانچ ارب ڈالرکی سرمایہ کاری سے بین الاقوامی معیارکی اسٹیٹ آف دی آرٹ آئل ریفائنری قائم کی جائے گی ۔
اسلام آباد(آن لائن) وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کے ڈائریکٹر جنرل عبدالجبارمیمن نے کہا ہے کہ پاک عرب کوسٹل ریفائنری کی یومیہ پیداواری استعداد 2لاکھ50ہزار بیرل ہوگی اورپارکو متحدہ عرب امارات کے تعاون سے ملک کی پہلی سب سے بڑی ریفائنری لگائے گی۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں قائم کی جانے والی آئل ریفائنریزکو 20سال کیلئے ٹیکس مراعات حاصل ہونگی جس کیلئے انہیں یومیہ ایک لاکھ بیرل تیل کو ریفائن کرنا ہوگا۔