پاک قطر تکافل چوٹی کے برانڈز میں شامل ،آئی اوبی ایم رپورٹ

پاک قطر تکافل چوٹی کے برانڈز میں شامل ،آئی اوبی ایم رپورٹ

تحقیق میں تکافل کے بارے میں آگہی بڑھانے کی سفارش بھی کی گئی ہے

کراچی(کامرس ڈیسک) انسٹیٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ کی جانب سے کی جانی والی حالیہ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ پاک قطر تکافل پاکستان کی چوٹی کے برانڈز میں سے ایک ہے ، تحقیق میں موبائل ایپلی کیشنز اور معروف تکافل مصنوعات کے ذریعے عوام میں تکافل کے بارے میں آگہی بڑھانے کی سفارش بھی کی گئی ہے ، اس تحقیق کا انعقاد انسٹیٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ کی جانب سے کیپ اسٹون مارکیٹنگ کے حصے کے طور پر پاک قطر گروپ کے موجودہ اور ممکنہ کارپوریٹ سیکٹر کسٹمرز کے ساتھ کیا گیا تھا،تحقیق کا دورانیہ 6 ماہ تھا جس میں 7موجودہ اور 7ممکنہ کمپنیوں کی سینئر مینجمنٹ، چیف فنانشل آفیسرز اور ایچ آر ڈائریکٹرز کے ساتھ تکافل مصنوعات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا، انسٹیٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ کی تحقیق کو پریذنٹیشن کی صورت میں پاک قطر تکافل کے ہیڈ آفس میں پیش کیا گیا، اس موقع پر کمپنی کی سینئر مینجمنٹ اور آپریشن ٹیم بھی موجود تھی۔ انسٹیٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ کی تحقیق کو اشاعت کیلئے کیپ اسٹون انٹرنیشنل جرنل میں جمع کرا دیا گیا ہے ، اس موقع پر پاک قطر فیملی تکافل کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسرمحمد منہاس نے انسٹیٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ کے طلباء کی کوششوں کو سراہا اور ان کی حوصلہ افزائی کیلئے ان کو نقد انعام اور سرٹیفکیٹس سے نوازا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں