پاکستان اسٹیل کا آکسیجن پلانٹ فعال کریں گے :مراد علی شاہ

  پاکستان اسٹیل کا آکسیجن پلانٹ فعال کریں گے :مراد علی شاہ

سندھ کے وزیراعلٰی سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کورونا کی بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر سندھ حکومت پاکستان اسٹیل میں آکسیجن پلانٹ کو فعال بنانے پر ایک ارب روپے خرچ کرے گی

کراچی (سٹاف رپورٹر) سندھ کے وزیراعلٰی سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کورونا کی بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر سندھ حکومت پاکستان اسٹیل میں آکسیجن پلانٹ کو فعال بنانے پر ایک ارب روپے خرچ کرے گی۔ منگل کو وزیراعلٰی ہاؤس میں معروف طبی ماہرین سے خطاب کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم انتہائی سنگین صورت حال سے گزر رہے ہیں۔ کسی بھی ہنگامی کیفیت کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہنا ہو گا ۔ اجلاس کے آغاز میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ کورونا وائرس کی نئی لہر نے ملک کے بڑے شہروں کو بری طرح متاثر کیا ہے ۔ معروف ڈاکٹرز سے ملاقات کا مقصد صورت حال کا جائزہ لینا اور وائرس پر قابو پانے سے متعلق سفارشات مرتب کرنا تھا۔ ڈاکٹرز نے پہلی لہر سے ہی وزیراعلیٰ سندھ کی ابتدائی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ کراچی میں متعدی امراض کے اسپتال کا قیام، ہر ضلع میں وینٹی لیٹرز کی فراہمی اور ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی بھرتی قابل تحسین ہے ۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ سے آکسیجن کی تیاری کے لیے ضروری انتظامات کرنے کی اپیل کی۔ ڈاکٹر قیصر سجاد نے کہا کہ جب مریض کو بروقت آکسیجن دی جاتی ہے تو وینٹی لیٹرز پر جانے کا امکان کم ہی رہ جاتا ہے ۔ آکسیجن بحال

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں