اسٹاک ایکسچینج :مندی کا تسلسل ٹوٹ گیا ،35ارب منافع

اسٹاک ایکسچینج :مندی کا تسلسل ٹوٹ گیا ،35ارب منافع

سستے شیئرزکی بھرپورخریداری،487پوائنٹس بڑھ کرانڈیکس44563پربند کے ایس ای 30اورآل شیئرزانڈیکس میں بھی تیزی ، کاروباری حجم 7فیصدکم رہا

کراچی (بزنس رپورٹر)اسٹاک ایکسچینج میں پانچ روز سے جاری مندی کا تسلسل ٹوٹ گیا اور منگل کو سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی پرکشش قیمتوں کو دیکھتے ہوئے خریداری کی گئی جس کے باعث 100انڈیکس 487پوائنٹس کے اضافے سے 44563پوائنٹس پر بندہوا،65فیصدکمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کو35ارب روپے سے زائد کامنافع ہوا تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم 7.10فیصدکم رہا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور ایک ماہ بعد کورونا کیسز کی شرح میں کمی ریکارڈ ہونے کے پیش نظر سرمایہ کاروں کی جانب سے مسلسل مندی کے باعث سستے ہونے والے شیئرز کی خریداری کی گئی جس کے باعث تیزی رہی ۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای30انڈیکس233پوائنٹس کے اضافے سے 18260پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس136پوائنٹس کے اضافے سے 30072پوائنٹس پر بند ہوا،مجموعی طورپر371کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں سے 242کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 110میں کمی اور19میں استحکام رہا۔مجموعی سرمایہ بڑھ کرتیزی 77کھرب32ارب روپے ہوگیا،نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے رفحان میعظ کے حصص کی قیمت69.97 روپے کے اضافے سے 9525روپے اوروائیتھ پاک کے حصص کی قیمت 34.65روپے کے اضافے سے 1055.90روپے ہوگئی جب کہ نیسلے پاکستا ن کے حصص کی قیمت115روپے کی کمی سے 5610روپے اورپاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت89.99روپے کی کمی سے 1300روپے ہوگئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں