انٹربینک میں ڈالر سستا،اوپن مارکیٹ میں مہنگا،سونا مستحکم

انٹربینک میں ڈالر سستا،اوپن مارکیٹ میں مہنگا،سونا مستحکم

انٹربینک میں ڈالر سستا جبکہ اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہوگیا۔ ادھرفی تولہ سونا مستحکم رہا ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق گزشتہ روزانٹر بینک میں ڈالر15پیسے کی کمی سے 153.30 پرآگیا

کراچی(بزنس رپورٹر)انٹربینک میں ڈالر سستا جبکہ اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہوگیا۔ ادھرفی تولہ سونا مستحکم رہا ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق گزشتہ روزانٹر بینک میں ڈالر15پیسے کی کمی سے 153.30 پرآگیا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10پیسے کے اضافے سے 153.90روپے پر جاپہنچا، دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا3ڈالر کے اضافے سے 1784ڈالرفی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باوجود مقامی سطح پرفی تولہ سوناایک لاکھ4ہزار100 اوردس گرام 89ہزار249روپے پر مستحکم رہا جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت20روپے کے اضافے سے 1380روپے ہوگئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں