اپریل،سیمنٹ کی برآمدات میں 252 فیصدنمایاں اضافہ

اپریل،سیمنٹ کی برآمدات میں 252 فیصدنمایاں اضافہ

مجموعی فروخت 4.94ملین ٹن ریکارڈ، کھپت24فیصدبڑھ گئی ،مینوفیکچررز

کراچی (بزنس رپورٹر)رواں سال اپریل میں سیمنٹ کی فروخت میں اضافے کا رجحان مستحکم رہا، گزشتہ ماہ سیمنٹ کی مجموعی فروخت 4.94 ملین ٹن رہی جو اپریل 2020 میں ہونے والی 3.52 ملین ٹن فروخت کے مقابلے میں 40 فیصد زائد ہے ، آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (اے پی سی ایم اے )کے مطابق اپریل میں سیمنٹ کی مقامی کھپت24.29 فیصداضافے سے 4.066 ملین ٹن رہی، گزشتہ سال سیمنٹ کی برآمدات لاک ڈاؤن کی وجہ سے دباؤ کا شکار تھی،رواں سال اپریل میں سیمنٹ کی برآمدات 252 فیصدکے بھرپور اضافے سے 8 لاکھ 77 ہزار 163 ٹن رہی ۔ اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا اپریل سیمنٹ کی مجموعی فروخت19 فیصداضافے سے 48.274 ملین ٹن رہی ،مقامی فروخت18.87 فیصداضافے سے 40.249 ملین ٹن رہی ۔رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران سیمنٹ کی مجموعی برآمدات19.84 فیصدبڑھ کر 8.025 ملین ٹن رہی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں