عید الفطر پر طویل چھٹیوں کے متحمل نہیں ہوسکتے ، دانش خان
پاکستان لید رگارمنٹس مینوفیکچرراینڈ ایکسپورٹر ایسوسی ایشن (پلگمیا)کے چیئرمین دانش خان نے کہا کہ تاجر و صنعتکار عید پر طویل تعطیلات کے متحمل نہیں ہوسکتے
کراچی(بزنس رپورٹر )پاکستان لید رگارمنٹس مینوفیکچرراینڈ ایکسپورٹر ایسوسی ایشن (پلگمیا)کے چیئرمین دانش خان نے کہا کہ تاجر و صنعتکار عید پر طویل تعطیلات کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ اپنے بیان میں انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا لاک ڈاؤن کے باعث تاجر وصنعتکار شدید معاشی بد حالی کا شکار ہوجائیں گے ، لہٰذا عید کی منظور شدہ تعطیلات کے نوٹیفکیشن پر نظر ثانی کرتے ہوئے اسے محدود کیاجائے تاکہ ایکسپورٹ سے وابستہ صنعتی شعبہ کی پیداواری سرگرمیاں متاثر نہ ہوں۔