ہفتے میں دودن مرغی کی فروخت پر پابندی کا مطالبہ

 ہفتے میں دودن مرغی کی فروخت پر پابندی کا مطالبہ

لگتا ہے مرغی گائے کے گوشت سے مہنگی ہوجائیگی،چیئر مین کنزیومر رائٹس

کراچی (بزنس رپورٹر)چیئر مین کنزیومر رائٹس پروٹیکشن کونسل شکیل بیگ نے کہا ہے کہ یومیہ کی بنیاد پر مرغی کی قیمتوں میں اضافہ تشویشناک ہے ، رمضان المبارک میں مرغی کی قیمتوں میں 100 فیصد تک اضافہ بھی دیکھا گیا، مرغی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے اس کی فروخت میں ہفتے میں دو دن پابندی عائد ہونی چاہیے ، مرغی کی قیمت میں استحکام نہ ہونا صارفین کیلئے مہنگائی کا سبب بن رہا ہے ، اس وقت گائے اور مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں نہایت معمولی فرق رہ گیا ہے لیکن جس تیزی سے مرغی کے نرخ بڑھ رہے ہیں ایسا محسوس ہورہا ہے کہ مرغی گائے اور بکرے کے گوشت سے بھی مہنگی ہوجائے گی۔ ایک بیان میں شکیل بیگ کا کہنا تھا کہ مرغی کی ترسیل اور پولٹری کے کاروبار سے منسلک لوگوں کا کہنا ہے کہ مرغی کی طلب میں اضافے کی وجہ سے نرخوں میں اضافہ ہوا ہے ، صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ مرغی کی سرکاری نرخ پر مارکیٹ میں دستیابی کو یقینی بنائے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں