وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب انتہائی اہمیت کا حامل ،میاں زاہد

وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب انتہائی اہمیت کا حامل ،میاں زاہد

آل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا سعودی عرب کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل تھا

کراچی(آن لائن) جس سے دونوں برادر ممالک مزید قریب آئیں گے ۔ دورے کے دوران وزیر اعظم کا فوکس دونوں ممالک کے مابین اقتصادی تعاون کو پوٹینشل کے مطابق بڑھانا تھا جس میں دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری بھی شامل ہے ،اس وقت پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تجارت کے حوالے سے پہلے پانچ ممالک میں بھی شامل نہیں ہے ۔ کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں 20 لاکھ پاکستانی روزگار کے سلسلے میں مقیم ہیں جو نہ صرف دوست ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں بلکہ ترسیلات اور روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی صورت میں بھاری زرمبادلہ بھی پاکستان بھجوا رہے ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں