نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- لیگی رہنماامیرمقام کی ضمانت قبل ازگرفتاری درخواست پرسماعت
  • بریکنگ :- پشاور:سماعت جسٹس لعل جان خٹک اورجسٹس ناصرمحفوظ نےکی
  • بریکنگ :- پشاور:عدالت نےامیرمقام کی ضمانت میں 7 جولائی تک توسیع کردی
  • بریکنگ :- کچھ دستاویزجمع کرناچاہتےہیں مزیدوقت دیاجائے،وکیل امیرمقام
Coronavirus Updates

کوکاکولاکا5 ارب فلاحی کاموں کیلئے مختص کرنے کا اعلان

 کوکاکولاکا5 ارب فلاحی کاموں کیلئے مختص کرنے کا اعلان

دنیا اخبار

کوکا کولا نے اپنی 135 ویں سالگرہ منانے کے سلسلے میں عالمی سطح پر فلاحی اقدامات کیلئے پانچ ارب روپے مختص کرنے کا اعلان کیا ہے

لاہور (کامرس ڈیسک) اس سلسلے میں اولین ترجیح کمپنی کے کورونا سے متعلق اقدام (Covid-19 Stop the Spread) پر دی جائے گی تاکہ اس مہلک وبا کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے ، اس حوالے سے قابل اعتماد مقامی غیرمنافع بخش اداروں کے ساتھ الحاق کرکے تین ارب روپے تک کی خطیر رقم خرچ کی جائے گی تاکہ وبا سے متاثرین کی امداد ہوسکے ،کمپنی کی کورونا سے متعلق امدادی سرگرمیاں پاکستان میں جاری ہیں جن میں وینٹی لیٹرز کی بروقت فراہمی سے لیکر فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو حفاظتی سامان مہیا کرنے تک کوکا کولا ہر سطح پر بیماری سے بچاؤ کیلئے کوشاں اور سرگرم عمل ہے ،کورونا کی تیسری مہلک لہر کے پیش نظر کوکا کولا فاؤنڈیشن امدادی سرگرمیوں کے دائرہ کار کو بڑھانے پر کام کر رہی ہے ، اسکے علاوہ رمضان میں کوکا کولا نے پاکستان کے غیر منافع بخش اور خدمت خلق کے ادارے رزق کے ساتھ شراکت داری کر کے ماہ مقدس کے دوران 13 شہروں میں 6 لاکھ تیار کھانے کے ڈبے تقسیم کیے ہیں۔دی کوکا کولا ایکسپورٹ کارپوریشن کے وائس پریذیڈنٹ اور جنرل منیجر برائے پاکستان اور افغانستان ریجن ، فہد اشرف نے کہاکہ ہم تقریباً اتنے ہی پرانے ہیں جتنا پاکستان ، ہم اُن چند ملٹی نیشنل کمپنیوں میں شامل ہیں جنہوں نے ابتدائی دنوں میں پاکستان کو اپنا گھر بنایا،ہماری کامیابی قوم کی کامیابی سے منسلک ہے اور ہم ان غیر یقینی حالات میں پاکستان کے لوگوں کو ترجیح دیے بغیر سالگرہ نہیں منا سکتے ، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ہیلتھ ایمرجنسی کی طرح فوڈ ایمرجنسی بھی ہو۔ کمپنی کا کورونا وائرس کے پھیلائو کے حوالے سے اسٹاپ دی اسپریڈ نامی اقدام ایک پائیدا ر کوشش کا حصہ ہے جو خواتین کو بااختیار بنانے ، صاف پانی کی فراہمی اور دنیا کو کچرے سے محفوظ بنانے کو ترجیح دیتا ہے ۔ اس کے نتیجے میں پاکستان میں 1 ارب سے زائد روپے سماجی ترقیاتی پروگرام پر خرچ ہوئے ، 3.2 ارب لٹر پانی قدرت کے نظام میں واپس گیا اور 10 ہزار سے زائد خواتین کو چھوٹے قرضوں اور ووکیشنل ٹریننگ کے ذریعے با اختیار بنایا گیا جبکہ پاکستان کے انتہائی پسماندہ علاقوں میں 10 لاکھ سے زائد گھرانوں کی ترقی پر کام کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement