ایمزون کی سیلرز لسٹ میں شمولیت پاکستان کیلئے گیم چینجر،شاہد رشید

ایمزون کی سیلرز لسٹ میں شمولیت پاکستان کیلئے گیم چینجر،شاہد رشید

ایمزون کی سیلرز لسٹ میں شمولیت پاکستان کیلئے گیم چینجر ثابت ہو سکتی ہے جس سے چھوٹے کاروبار اور نوجوان بزنس مین ترقی کریں گے

اسلام آباد(اے پی پی)خواتین معاشی طور پر زیادہ سے زیادہ با اختیار ہوں گی۔ اسلام آباد چیمبر کے سابق صدر اور چیمبر آف اسمال ٹریڈرز کے سابق سرپرست شاہد رشید بٹ نے کہا کہ دنیا میں ای کامرس کی سب سے بڑی ویب سائٹ ایمزون کی منظور شدہ سیلرز لسٹ میں پاکستان کی شمولیت ایک بڑی کامیابی ہے جو پاکستان کیلئے گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے ، اس فیصلے سے مہنگا ایکسپورٹ سیٹ اپ نہ رکھنے والے چھوٹے کاروبار، نوجوانوں اور خواتین بھی برآمدات کے قابل ہو جائیں گی جس سے انہیں با اختیار بنانے میں مدد ملے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں