جیسک اولزیک فلپ مورس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر

جیسک اولزیک فلپ مورس  کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر

فلپ مورس انٹرنیشنل کمپنی نے 2021 کے سالانہ شیئرہولڈرز اجلاس کے بعد جیسک اولزیک کو کمپنی کا چیف ایگزیکٹو آفیسر تعینات کردیا ہے

کراچی (بزنس رپورٹر ) اس سے قبل چیف آپریٹنگ آفیسر کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دینے والے جیسک اولزیک کو بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل کر لیا گیا ہے ، 2013 سے فلپ مورس انٹرنیشنل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے آندرے کلانتزوپولس کو اجلاس سے قبل ایگزیکٹو چیئرمین تعینات کردیا گیا تھا۔ اولزیک نے بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر اپنی تقرری کو قبول کرتے ہوئے فلپ مورس انٹرنیشنل کی جانب سے 2016 میں اعلان کردہ دھویں سے پاک منتقلی کے عمل کو تیز کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں