اسٹاک مارکیٹ میں 53پوائنٹس کی تیزی،7ارب منافع

 اسٹاک مارکیٹ میں 53پوائنٹس کی تیزی،7ارب منافع

سرمایہ کاروں کی حصص کی خریداری میں دلچسپی ،100انڈیکس48304پوائنٹس پر بند

کراچی (بزنس رپورٹر )اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کااختتام تیزی سے ہوااورکے ایس ای 100 انڈیکس53 پوائنٹس کے اضافے سے 48304 پوائنٹس پر بند ہوا،48فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کو 7 ارب روپے سے زائد کا منافع ہوا تاہم کاروباری حجم 1.45 فیصدکم رہا ۔ تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوااور سرمایہ کاروں کی جانب سے بجٹ میں کیپٹل گین ٹیکس میں متوقع کمی کے پیش نظر حصص کی خریداری میں بھرپور دلچسپی نظر آئی ۔ کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 30 انڈیکس 58 پوائنٹس کی کمی سے 19478پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرز انڈیکس58پوائنٹس کے اضافے سے 32715 پوائنٹس پر بند ہوا،مجموعی طور پر413کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 200کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 195 میں کمی اور 18میں استحکام رہا۔مجموعی سرمایہ بڑھ کر 83 کھرب 58ارب روپے ہو گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں