ڈالر کی قدر میں کمی کارجحان،155کی سطح پرواپس

ڈالر کی قدر میں کمی کارجحان،155کی سطح پرواپس

انٹربینک میں ڈالر155.80،اوپن مارکیٹ میں 155.90روپے پرآگیا

کراچی (بزنس رپورٹر )ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں کمی کارجحان رہاجس کے باعث اوپن مارکیٹ میں ڈالر156سے 155روپے کی سطح پر واپس آگیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں10پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید155.70روپے اور قیمت فروخت 155.80روپے ہو گئی،اسی طرح 10پیسے کی کمی سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 155.60 روپے اور قیمت فروخت 155.90روپے ہوگئی ۔ رپورٹ کے مطابق یورو 50پیسے کی کمی سے 189.50روپے جب کہ برطانوی پاؤنڈ ایک روپے کے نمایاں اضافے سے 221روپے پرجاپہنچا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں