ڈاکٹر رضا باقر اسلامک فنانشل سروسز بورڈ کی جنرل اسمبلی کے چیئرمین مقرر

ڈاکٹر رضا باقر اسلامک فنانشل سروسز بورڈ کی جنرل اسمبلی کے چیئرمین مقرر

گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر کو سال 2022 کیلئے اسلامک فنانشل سروسز بورڈ کی جنرل اسمبلی کا چیئرمین مقرر کردیا گیا ہے

کراچی(بزنس رپورٹر) ان کے تقرر کی منظوری آئی ایف ایس بی کی جنرل اسمبلی نے اپنے 19 ویں اجلاس میں دی۔گورنر اسٹیٹ بینک نے بیسویں جنرل اسمبلی کے چیئرمین کے طور پر اپنے تقرر پر آئی ایف ایس بی کونسل اور جنرل اسمبلی کے ارکان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس باوقار فورم کی سربراہی کرنے کے سلسلے میں ان پر اعتماد کا اظہار کیا اور یہ عزم ظاہر کیا کہ آئی ایف ایس بی عالمی سطح پر اسلامی مالیات میں معیار کا تعین کرنے والے صفِ اوّل کے ادارے کی حیثیت سے کام کرتا رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایف ایس بی کے مقرر کردہ معیارات عالمی سطح پر اسلامی مالیات کے ضوابطی اور محتاط فریم ورکس کو مضبوط بنانے میں مدد دینگے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں