ہفتہ رفتہ:روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ
اوپن مارکیٹ میں ہفتہ کو امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام ریکارڈ کیاگیا
کراچی (آن لائن)انٹر بینک میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے میں ڈالر مہنگاہو گیا تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 10پیسے بڑح گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 155.70روپے اور قیمت فروخت 155.80روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 155.60روپے اور قیمت فروخت155.90روپے پر بدستور برقرار رہی ۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران یورو کی قدر میں2.5روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس سے یورو کی قیمت خرید گھٹ کر187.50روپے اور قیمت فروخت 189روپے پر آ گئی جبکہ1روپے کی کمی سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید218.50روپے اور قیمت فروخت 220روپے پر آ گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام رہا جبکہ یورو کی قدر میں50پیسے اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں1روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔