بجٹ عوام دوست،کئی سالوں سے منتظر ، حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن

بجٹ عوام دوست،کئی سالوں سے منتظر ، حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن

حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران نے بجٹ 22-2021ع کو تاجر اور عوام دوست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کی صورتحال میں بجٹ مناسب اور بہت سے ریلیف کا حامل ہے تاہم بہتری کی کچھ گنجائش موجود ہے

حیدرآباد(اے پی پی) جسے مزید بہتر کیا جاسکتا ہے ۔ہفتہ کے روز جاری کردہ مشترکہ اخباری بیان میں چیئرمین پرویز فہیم نوروالا ودیگر عہدیداران نے وفاقی بجٹ کو نہ صرف تاجر دوست بلکہ عوام دوست بجٹ قرار دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایم ایز سیکٹرکے چھوٹے کاروباری و صنعتکار کیلئے سالانہ ٹرن اوور ٹیکس کی شرح کو 1.5فیصدسے گھٹا کر 0.25فیصد جبکہ قابل ٹیکس حجم کو 1کروڑ سے بڑھا کر 10کروڑ کرنے کی تجویز نہایت ہی مناسب ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں