ٹیکس ہدف چیلنج،موبائل فونر پر ڈیوٹی کم کی جائے ، میاں زاہد

ٹیکس ہدف چیلنج،موبائل فونر پر ڈیوٹی کم کی جائے ، میاں زاہد

بجٹ حکومتی اعلانات اور تاجربرادری کی توقعات کے عین مطابق ہے ،بیان

کراچی (بزنس رپورٹر )آل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ بجٹ مجموعی طور پر حکومتی اعلانات اور کاروباری برادری کی توقعات کے عین مطابق ہے ، بجٹ دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ اب حکومت ہر قیمت پر اقتصادی ترقی چاہتی ہے اور اس کیلئے بھاری اخراجات کرنے کو تیار ہے ۔ میاں زاہد حسین نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت نے 8478 ارب روپے کے بجٹ کا اعلان کر دیا ہے جس میں ٹیکس آمدنی کا ہدف 5829ارب روپے ہے جو سابقہ ہدف سے 20 فیصد زیادہ ہے جس کا حصول چیلنج ثابت ہوگا، آئندہ سال 270ارب روپے تک کے موبائل فون درآمد کیے جائینگے جن پر 16ارب روپے کی ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی گئی ہے جس پر غور کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ وباء کی وجہ سے موبائل فونز اور انٹرنیٹ کی اہمیت میں بہت اضافہ ہوا ہے اس لیے ٹیلی مواصلات کے آلات اور خدمات پر ٹیکس کم کرنے کی ضرورت ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں