ویمن انٹرپرینورز کیلئے وفاقی بجٹ مایوس کن ،شبنم ظفر

ویمن انٹرپرینورز کیلئے وفاقی بجٹ مایوس کن ،شبنم ظفر

کورونا سے کاروبار نہ ہونے کے برابر،خصوصی پیکیج دیا جائے ،صدرخیرپورچیمبر

کراچی(بزنس رپورٹر)خیرپورچیمبرکی صدر شبنم ظفر نے وفاقی بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ویمن انٹرپرینورز کیلئے وفاقی بجٹ مایوس کن ہے ، کوروناوائرس سے کاروبار متاثر ہے ، اس کے باوجود حکومت نے ویمن انٹرپرینورز کیلئے بجٹ میں کوئی مثبت اعلانات نہیں کیے ،خواتین تاجر وصنعتکاروں نے کورونا وائرس اورلاک ڈاؤن کی وجہ سے ڈیڑھ سال سے کاروبارمیں بے پناہ نقصان اٹھائے ہیں، کئی ماہ تک اپنے ورکرز کو تنخواہیں بھی ادا نہیں کر پائی ہیں، کاروبار نہ ہونے کے برابررہ گیا ہے ، ان حالات میں حکومت کو خواتین تاجروں اور ایکسپورٹرز کیلئے خصوصی پیکیج دینا چا ہیے تھا۔شبنم ظفر نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پیش کردہ بجٹ بظاہر تو امیروں کے فائدے کا بجٹ ہے کیونکہ ہر چھوٹا اور درمیانے درجے کا پاکستانی گاڑیاں نہیں خریدسکتا بلکہ مہنگائی کے طوفان میں اسے اپنا گھر چلانا بھی مشکل ہورہا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں