روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں1.25 ارب ڈالرآگئے ،اسٹیٹ بینک
روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس (آر ڈی اے )میں جمع کرائی گئی رقوم 1.25 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہیں
اسلام آباد(اے پی پی)اسٹیٹ بینک کے مطابق آر ڈی اے میں رقوم جمع کرانے کی شرح میں مسلسل اضافے کا رجحان ہے ، ستمبر 2020تا اپریل 2021 کے دوران آر ڈی اے اکاؤنٹس سے ترسیلات زر کی وصولی ایک ارب ڈالر رہی تھی تاہم مئی 2021کے دوران آر ڈی اے میں جمع کرائی گئی رقوم کا حجم 250 ملین ڈالر تک بڑھ گیا۔ مالیات کے شعبہ کے ماہرین نے کہا ہے کہ رقوم جمع کرانے کی شرح میں ہونیوالا اضافہ اگر برقرار رہا توآئندہ 4ماہ کے دوران آر ڈی اے میں مزید ایک ارب ڈالر کی وصولیاں متوقع ہیں۔