یوبی جی کااشیائے خورونوش پر سیلز ٹیکس میں کمی کا مطالبہ

یوبی جی کااشیائے خورونوش پر سیلز ٹیکس میں کمی کا مطالبہ

یونائٹیڈ بزنس گروپ کے صدر زبیرطفیل نے وفاقی بجٹ کومجموعی طورپر متوازن قرار دیتے ہوئے اشیائے خورونوش پرسیلز ٹیکس میں کمی کا مطالبہ کیا ہے

کراچی(بزنس رپورٹر) زبیر طفیل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کورونا سے پیدا شدہ بحرانی صورتحال میں اس سے بہتر بجٹ پیش نہیں کیا جاسکتا تھا،بجٹ متوازن ہے اور عام آدمی پر ٹیکسز کا بوجھ نہیں ڈالا گیا مگر ایسے اقدامات بھی نہیں کیے گئے کہ غریب عوام کی مشکلات کم ہوسکیں ، اشیائے خورونوش پر سیلز ٹیکس کوکم کیا جانا ضروری تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں