زرمبادلہ ذخائر میں 24 فیصد کی شرح سے بڑھوتری ریکارڈ

 زرمبادلہ ذخائر میں 24 فیصد کی شرح سے بڑھوتری ریکارڈ

رواں مالی سال کے پہلے 11ماہ کے دوران زرمبادلہ ذخائر میں24.84 فیصد کی شرح سے بڑھوتری ریکارڈ کی گئی

کراچی(دنیا نیوز) اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اختتام پر زرمبادلہ ذخائر کا حجم 18.886 ارب ڈالر تھا جس میں اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ ذخائر کا حجم 12.132 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس حجم 6.754 ارب ڈالر تھا،جاری مالی سال کے دوران 4 جون 2021تک زرمبادلہ ذخائر میں 4.691 ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔اسٹیٹ بینک کے مطابق 4 جون کو مرکزی بینک کے پاس زرمبادلہ ذخائر کا حجم 16.414 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس زرمبادلہ ذخائر کا حجم 7.163 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں