فیڈریشن نے وفاقی بجٹ کے سیکشنA203 کو مسترد کردیا

فیڈریشن نے وفاقی بجٹ کے سیکشنA203 کو مسترد کردیا

سیکشن تجارتی برادری کو ہراساں کرنے کے دروازے کھولتا ہے ،صدر ناصر حیات

کرا چی (بزنس رپورٹر)وفاقی چیمبر کے صدرمیاں ناصر حیات مگوں نے وفاقی بجٹ کے سیکشنA203 کو مسترد کردیا جس کے تحت ان لینڈ ریونیو سروس کے اسسٹنٹ کمشنرز آمدنی چھپانے پر محض شک کی بنیاد پر کسی بھی شخص کی گرفتاری اور ان کیخلاف قانونی چارہ جوئی کر سکتے ہیں۔ منگل کوایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انکم ٹیکس ایک سول معاملہ ہے اور اسے کسی کریمنل معاملے کے طور پر نہیں لیاجاسکتا ، سیکشن A203 کاروبار، صنعت اور تجارتی برادری کو ہراساں کرنے کے دروازے کھولتا ہے۔میاں ناصر حیات مگوں نے کہا کہ پہلے سے جاری کاروباری برا دری کو ہراساں کرنے کی ہزاروں شکایات میں سیکشن 203A مزید اضا فہ کریگا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں