نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- اسلام آباد:نورمقدم کیس،ملزم کےوالدین،ملازمین اعانت جرم کےالزام میں گرفتار،ذرائع
  • بریکنگ :- ملزم کے والد ذاکر جعفر،والدہ اورگھریلو ملازمین سمیت متعدد افراد شامل تفتیش،ذرائع
  • بریکنگ :- اسلام آباد:اس قتل سےجڑے تمام شواہد اکٹھے کئے جارہے ہیں،پولیس ذرائع
  • بریکنگ :- پولیس نے مدعی مقدمہ مقتولہ کے والد شوکت مقدم کے بیان کی روشنی میں گرفتار یاں کیں
Coronavirus Updates

اوآئی سی سی آئی کا سالانہ ترسیلاتِ زر سروے نتائج کا اعلان

اوآئی سی سی آئی کا سالانہ ترسیلاتِ زر سروے نتائج کا اعلان

دنیا اخبار

اسٹیٹ بینک کے اقدامات کی تعریف،کچھ شعبوں میں مزید بہتری کی سفارش

کراچی(کامرس ڈیسک)اوآئی سی سی آئی نے سالانہ ترسیلاتِ زرسروے 2021کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے ،یہ سالانہ سروے غیر ملکی ترسیلاتِ زر کو آسان بنانے کے سلسلے میں گزشتہ ایک سال کے دوران ہونے والی پیشرفت کے بارے میں مئی 2021کے دوران کیا گیا تھا۔ سروے میں اسٹیٹ بینک کی جانب سے ترسیلاتِ زر کی منتقلی کے وقت میں نمایاں بہتری لانے اور اہم اسٹیک ہولڈرز کومؤثراندازمیں وقت دینے جیسے اقدامات کا خیر مقدم کیاگیا ، صدر عرفان صدیقی نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں نے کاروباری ماحول اور خاص طور پردرمیانے اور چھوٹے کاروبار کیلئے کورونا کے منفی اثرات کے پس منظر میں اسٹیٹ بینک کے متعدد ایز آف ڈوئنگ بزنس اقدامات کو سراہا ہے ۔ انہوں نے اسٹیٹ بینک کے ماڈرنائزیشن اقدام کی تعریف کی ۔غیرملکی سرمایہ کاروں نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے کچھ شعبوں میں مزید بہتری لانے کیلئے اقدامات کی سفارش کی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement