گیارہ ماہ میں درآمدی بل 50ارب ڈالر تک پہنچ گیا

گیارہ ماہ میں درآمدی بل 50ارب ڈالر تک پہنچ گیا

عالمی منڈی میں خام تیل، اسٹیل، کپاس و دیگر اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئیں

کراچی(دنیا نیوز)بین الاقوامی مارکیٹ میں مختلف اشیاء کی قیمتیں بڑھ جانے کے سبب گیارہ ماہ میں درآمدی بل 50 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، خام تیل، خوردنی تیل، کوئلہ، اسٹیل، کپاس، خشک دودھ سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ امریکی خام تیل میں 76فیصد اور برطانوی خام تیل 68 فیصد اضافہ ہوا جبکہ مقامی مارکیٹ میں پٹرولیم قیمتیں 10فیصد تک بڑھیں، اس عرصے میں بین الاقوامی مارکیٹ میں اسٹیل کی قیمت میں 82 فیصد اضافہ ہوا جبکہ مقامی مارکیٹ میں اسٹیل 25 فیصد بڑھ گیا۔ کھاد کی قیمت 98 فیصد بڑھ گئی اور مقامی کھاد 7 فیصد مہنگا ہوا۔ عالمی مارکیٹ میں کپاس کی قیمت 42 فیصد بڑھی اور مقامی مارکیٹ میں کپاس میں47 فیصد اضافہ ہوا۔عالمی منڈی میں خوردنی تیل کی قیمت 48 فیصد بڑھی جبکہ مقامی مارکیٹ میں 38 فیصد اضافہ ہوا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں