ڈالر 157کی بلند سطح پر،سونا400روپے مہنگا

ڈالر 157کی بلند سطح پر،سونا400روپے مہنگا

انٹربینک میں ڈالر156.70،اوپن مارکیٹ میں 157.40روپے پرجاپہنچا

کراچی (بزنس رپورٹر )ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں ڈالر کی اڑان کا سلسلہ جاری ہے،ادھر فی تولہ سونا 400 روپے مہنگا ہوگیا ۔ منگل کو انٹر بینک میں ڈالر40پیسے کے اضافے سے 156.70 روپے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 90پیسے بڑھ کر 157.40 روپے پر پہنچ گیا ۔دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 400روپے اضافے سے 1 لاکھ 10 ہزار 100 اور دس گرام 343 روپے کے اضافے سے 94 ہزار 393 روپے کا ہوگیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں