سٹاک یکسچینج:مندی ،58فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں
فروخت کا دباؤ ،93پوائنٹس کی کمی سے 100انڈیکس48632پر بند 12ارب خسارہ،403کمپنیوں میں سے 237کی قیمتوں میں کمی ہوئی
کراچی (بزنس رپورٹر )سٹاک مارکیٹ میں منگل کو کاروباری اتار چڑھاؤ کے بعد مندی رہی ،کے ایس ای100انڈیکس 48700پوائنٹس سے گھٹ کر 48600پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،اس دوران سرمایہ کاروں کے 12ارب روپے ڈوب گئے جبکہ58.80فیصد حصص کی قیمتیں بھی گرگئیں۔ تفصیلات کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں منگل کو کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ، ابتدائی سیشن کے دوران توانائی ،ٹیلی کا م ،پٹرولیم ،سیمنٹ سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 48842پوائنٹس کی بلند سطح پر جا پہنچا، تاہم منافع کی خاطر فروخت کے دباؤ اور سرمائے کے انخلاء کے سبب تیزی مندی میں تبدیل ہو گئی۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 93پوائنٹس کی کمی سے 48632پوائنٹس پر بند ہوا،اسی طرح 22پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 19625پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 33103پوائنٹس سے کم ہو کر 33053پوائنٹس پر بند ہوا ،مجموعی سرمایہ گھٹ کر84کھرب44ارب رہ گیا، منگل کو28ارب روپے مالیت کے ایک ارب 22کروڑ45لاکھ حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو42ارب روپے مالیت کے ایک ارب 21کروڑ78لاکھ حصص کے سودے ہوئے تھے ۔مجموعی طور پر 403کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 143کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،237میں کمی اور 23میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے کے الیکٹرک لمیٹڈ 31کروڑ29لاکھ 71لاکھ ،ورلڈ کال ٹیلی کام 14کروڑ76لاکھ 24ہزار ،بائیکو پٹرولیم 12کروڑ93لاکھ 54ہزار ،حیسکول پٹرول 58کروڑ4لاکھ اور پاور سیمنٹ 29کروڑ85لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔