مالی سال 2021، 14.24 ارب ڈالر غیر ملکی قرض اور امداد موصول، حجم ہدف سے 2.28 ارب ڈالر زیادہ

مالی سال 2021، 14.24 ارب ڈالر غیر ملکی قرض اور امداد موصول، حجم ہدف سے 2.28 ارب ڈالر زیادہ

8.17ارب ڈالرغیرملکی قرض اورگرانٹس،2.50ارب ڈالربانڈزکے اجراسے حاصل،کیری لوگربل کے تحت 57لاکھ ڈالرملے ، عالمی کمرشل بینکوں سے 4.72ارب ڈالرقرض ملا،چین نے زرمبادلہ ذخائر کیلئے ایک ارب ڈالردیئے :اقتصادی امورڈویژن

اسلام آباد(خبر نگار خصو صی)30 جون 2021 کو ختم ہونے والے مالی سال 2020-21 کے دوران پاکستان کو عالمی مالیاتی اداروں اور دوست ممالک سے قرض اور امداد کی مد میں مقرر کردہ ہدف 12 ارب ڈالر کے مقابلے میں 14 ارب 24 کروڑ ڈالر موصول ہوئے ۔ اس طرح قرض اور گرانٹس کی مالیت بجٹ میں مقرر کردہ ہدف سے 2 ارب 28 کروڑ ڈالر بڑھ گئی ہے ۔ اقتصادی امور ڈویژن کی جانب سے جاری کئے گئے حتمی اعداد وشمار کے مطابق پاکستان کو جولائی 2020 سے لیکر جون 2021 کے دوران 8 ارب 17 کروڑ 14 لاکھ ڈالر مالیت کا غیر ملکی قرض اور غیر ترقیاتی گرانٹس موصول ہوئی ہیں جن میں سے پاکستان نے سرمایہ کی عالمی منڈی میں بانڈز کا اجرا کرکے 2 ارب 50 کروڑ ڈالر جمع کئے ۔ امریکا سے کیری لوگر بل کے تحت 57 لاکھ 50 ہزار ڈالر کی امداد ملی۔ عارضی طور پر بے گھر افراد کی بحالی کیلئے ایک کروڑ 38 لاکھ 70 ہزار ڈالر ملے ۔ غیر ترقیاتی امداد اور غیر ترقیاتی قرض کی مد میں 11 ارب 22 کروڑ 39 لاکھ ڈالر موصول ہوئے ۔ بڑے ترقیاتی منصوبوں کیلئے ترقیاتی قرض کی مالیت ایک ارب 72 کروڑ 29 لاکھ ڈالر رہی۔ ریاست پاکستان کی ضمانت پر ایک ارب 23 کروڑ 80 لاکھ ڈالر قرض اور امداد موصول ہوئی۔ سعودی عرب سے زرمبادلہ کے ذخائر بلند رکھنے کیلئے ایک ارب ڈالر ملے ۔ عالمی کمرشل بینکوں سے 4 ارب 72 کروڑ ڈالر کا کمرشل قرضہ بھی لیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں