گیس کی پیداوار کم 3.50ارب مکعب فیٹ ریکارڈ

گیس کی پیداوار کم 3.50ارب مکعب فیٹ ریکارڈ

ملک میں گیس کی پیداوار گھٹ کر 3ارب50کروڑ مکعب فیٹ تک پہنچ گئی ہے جب کہ توانائی کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث ملک کی انرجی مکس میں ایل این جی کے شیئر میں مسلسل اضافے کا رجحان ہے

کراچی(سٹاف رپورٹر)پاکستان پٹرولیم کلب آف پاکستان کی ایک تجزیاتی رپورٹ کے مطابق نئے ذخائر دریافت نہ ہونے اور کھپت میں مسلسل اضافے کے باعث قدرتی گیس کی پیداوار میں مسلسل کمی کا رجحان ہے۔اور گیس کی یومیہ پیداوار گھٹ کر3ارب50کروڑ مکعب فیٹ رہ گئی ہے۔ملک کو تاریخ میں پہلی بار موسم سرماکے بعد موسم گرما میں بھی گیس بحران کا سامنا ہے اور صنعتوں و سی این جی سیکٹر کیلئے گیس بندش جیسے فیصلے اٹھانا پڑے ،ملک میں ایل این جی کی کھپت میں بھی اضافے کا رجحان دیکھا جارہا ہے تاہم گزشتہ چند ماہ کے دوران ایل این جی کی در آمد کے حوالے سے بھی مسائل کا سامنا رہا جس نے گیس کی قلت میں شدت پیدا کردی،ملک میں گیس کی یومیہ ڈیڑھ تا دو ارب مکعب فیٹ طلب ایل این جی کے ذریعے پوری کی جارہی ہے ،او جی ڈی سی ایل کو حال ہی میں خیبر پختونخوا میں گیس کے ذخائر ملے ہیں،تاہم ملک میں گیس کے بڑے ذخائر کی اشد ضرورت محسوس کی جاری ہے ،ملک میں تیل کی موجودہ یومیہ پیداوار 78ہزار بیرل سے زائد بتائی جاتی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں