زرعی ایمرجنسی سے چاول کی پیداوار بڑھی، حسین جہانیاں
پاکستان چاول سے سالانہ 2ارب روپے سے زائد زرِمبادلہ کما رہا ہے
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار)صوبائی وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے کہاہے کہ وزیر اعظم پاکستان کے زرعی ایمرجنسی پروگرام پرعملدرآمد سے امسال چاول کی پیداوار میں ریکارڈ28فیصد اضافہ ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے سائنسدان چاول کی ایسی اقسام کی دریافت پر تحقیق کے عمل کو تیز کریں جو کم پانی سے زیادہ پیداوار دینے کی صلاحیت رکھتی ہوں۔ پاکستان چاول کی برآمدات سے سالانہ 2 ارب روپے سے زائد زرِمبادلہ کما رہا ہے ۔ان خیا لات کا اظہارانہوں نے دھان کی مشینی کاشت کے فروغ کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔